ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی ایس ایس سی سیکریٹری پرمیشوررام سمیت 5 دیگر حراست میں

بی ایس ایس سی سیکریٹری پرمیشوررام سمیت 5 دیگر حراست میں

Thu, 09 Feb 2017 11:59:34  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 08 فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار ملازمین سلیکشن کمیشن کی انٹر درجہ امتحان کے پرچہ سوالات لیک معاملے میں کمیشن کے سیکریٹری پرمیشور رام اور پانچ دیگر ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سیکریٹری کے گھر چھاپہ ماری میں ثبوت ملنے سے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ اگماکواں تھانے کے بھاگوت نگر میں واقع سیکرٹری کی رہائش گاہ پر تقریبا پانچ گھنٹے کی چھاپہ ماری میں ایس آئی ٹی کے ہاتھ کئی اہم کاغذات لگے ہیں۔ ایس آئی ٹی کے ساتھ ساتھ ای اویو کی ٹیم بھی سیکرٹری کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی۔ذرائع کی مانیں تو جانچ ٹیم کو سیکرٹری ہاؤسنگ سے دو فلیٹ اور کئی جگہ پر زمین کے کاغذات ملے ہیں۔ ایسا امکان ہے کہ سیکرٹری کے پاس بے شمار ملکیت ہے، اب ایسی بحث ہے کہ انٹر ٹاپر گھوٹالے کی طرح بی ایس ایس سی میں بڑا امتحان گھوٹالہ ہوا ہے۔ اس میں بہت سے لوگ تحقیقات کے لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں بڑا انکشاف ہو سکتا ہے۔ ادھر وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ گزشتہ دو تین دنوں سے بہار ملازمین سلیکشن کمیشن کے امتحان میں رکاوٹ اخبارات میں سرخیاں بن رہی ہیں، حکومت نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس معاملے میں جو بھی مجرم ہو گا، بخشا نہیں جائے گا، پورے معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کو سونپی گئی ہے۔اگماکواں تھانے کے بھاگوت نگر میں واقع سیکرٹری کی رہائش گاہ پر منگل دیر شام سات بجے سے تقریباََپانچ گھنٹے کی چھاپہ ماری میں ایس آئی ٹی کے ہاتھ کئی اہم کاغذات ہاتھ لگے ہیں۔ ایس آئی ٹی کے ساتھ ساتھ ای اویو کی ٹیم بھی سیکرٹری کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی۔پرمیشوررام کے گھر سے کال لیٹر اور اٹینڈنس شیٹ بھی برآمدکی گئی ہے۔ایس آئی ٹی نے سیکرٹری پرمیشورا رام سے پرنٹنگ سے لے کر اسٹرانگ روم اور سینٹر سے منسلک ایک۔ایک معلومات لی۔ایس آئی ٹی کے ایک افسر کی مانیں تو پورے محکمہ کے کردار شک کے گھیرے میں ہے۔ سیکرٹری کے بھاگوت نگرمیں واقع رہائش سے اہم کاغذات ملے ہیں، چار کمروں کی باریک بینی سے کی گئی تحقیقات میں ایک کمرے میں بستر کے نیچے کئی امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ملے، کچھ امتحان مراکز کا حاضر رجسٹر بھی برآمد ہوا۔ دوسرے شہروں میں جائیداد کے کاغذات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔اے اویو (اقتصادی جرم یونٹ) کے عہدیدار بھی سیکرٹری سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ آمدنی سے زیادہ جائیداد برآمد ہوئی تو اے اویو ایف آئی آر درج کر کارروائی کرے گی۔ 


Share: